counter easy hit

پاکستانی ٹیم کا آرام، آج پریکٹس سیشن اور ٹرافی کی رونمائی ہوگی

دبئی: سری لنکا سے ون ڈے سیریز کیلیے منتخب قومی کرکٹرز نے گزشتہ روز آرام کیا، ٹیسٹ میچز ختم ہونے کے بعد سرفراز احمد(کپتان)، بابر اعظم، حارث سہیل اور حسن علی بھی فخر زمان، احمد شہزاد،امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک،عماد وسیم، فہیم اشرف،شاداب خان، رومان رئیس اور جنید خان کے ساتھ شامل ہوگئے۔

Pakistani team rest, today practice session and Trophy will be heldگزشتہ روز تمام کرکٹرز نے آرام کیا، جمعرات کو پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن دوپہر 2 سے شام 5بجے تک دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، سری لنکن اسکواڈ شام 6سے رات 9بجے تک میدان میں لہو گرمائے گا،اس دوران شام 5بجے کے بعد ٹرافی کی تقریب رونمائی اور دونوں ٹیموں کی پریس کانفرنس ہوگی، پہلا ون ڈے جمعے کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔