counter easy hit

پاکستانی طالبہ نے انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

بینگکاک: پاکستان کی ایک ہونہار طالبہ نے کیمیا پر ہونے والے بین الاقوامی کمیسٹری اولمپیاڈ میں تمغہ جیت کر ملک کا نام روش کردیا ہے۔

Pakistani student won the Bronze medal at International Chemistry Olympiad

Pakistani student won the Bronze medal at International Chemistry Olympiad

ماہا ایوب کراچی کے ایک مقامی اسکول میں او لیول کی طالبہ ہیں اور انہیں کیمسٹری کا جنون ہے۔ اسی شوق کی بدولت وہ تھائی لینڈ میں منعقدہ 49 ویں انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ میں کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوگئیں۔ اس مقابلے میں دنیا بھر سے سیکنڈری اسکولوں کے قابل طلبا و طالبات کو ایک مقام پر بلا کر مختلف ٹیسٹ کے ذریعے ان کی صلاحیتوں کی آزمائش کی جاتی ہے۔ اسی لیے دنیا بھر کے ممالک اپنے قابل ترین طلبا و طالبات کو ان مقابلوں میں بھیجتے ہیں۔ اس میں پانچ گھنٹے تجرباتی ٹیسٹ جبکہ پانچ گھنٹوں تک نظری اور تحریری ٹیسٹ لیے جاتے ہیں۔ اس سال 6 سے 15 جولائی تک منعقد ہونے والے انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ میں ماہا نے سینکڑوں طالب علموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) اور کراچی میں واقع ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹٰیوٹ آف کیمسٹری نے سینکڑوں بچوں کے ٹیسٹ لیے تھے اور ان میں سے مجھ سمیت تین بچوں کو مقابلے میں بھیجا تھا۔

اپنے تجربے کی بابت انہوں نے کہا کہ مقابلہ ایک امتحان سے زیادہ تھا جس میں دنیا بھر کے مختلف ممالک اور کلچر کے طلبا و طالبات سے گفتگو اور ملاقات کرنا تھی۔ یہ مقابلہ بین الاقوامی دوستی اور پاکستان کے مثبت عالمی امیج کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم تھا۔

ماہا نے کہا کہ پاکستان کے طالب علموں کو ایسے مقابلوں میں جانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی کیمسٹری اولمپیاڈ ہر سال منعقد ہوتا ہے اور اس کا سلسلہ 1968 میں پراگ سے شروع ہوا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website