counter easy hit

اقوام متحدہ میں حق خود ارادیت کی پاکستانی قرار داد منظور

نیو یارک: اقوام متحدہ میں حق خودارادیت کی حمایت کی پاکستانی قرارداد منظور کرلی گئی۔

Pakistani resolution passed of self-determination in UNاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی نے پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی بلاامتیاز تمام انسانوں کے حق خودارادیت کی قراداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ قرارداد میں بلا امتیاز تمام لوگوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی گئی ہے، جس کا مقصد کشمیر اور فلسطین میں برسرپیکارحریت پسندوں کی جدوجہد پرتوجہ دلانا ہے ، عالمی برادری نے قرارداد کے ذریعے قابض افواج کے تمام غیر قانونی قبضوں کو مسترد کردیا ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ حق خودارادیت کی قرارداد غیرملکی قبضے کے خلاف برسرپیکار حریت پسندوں کیلئے امید کی کرن ہے، جس کی آئندہ ماہ جنرل اسمبلی سے توثیق ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حق خود ارادیت عالمی قانون اور اقوام متحدہ چارٹر کے تحت بنیادی اصول ہے، جب کہ قرارداد میں جارح ممالک پر اپنے مقبوضہ علاقوں میں فوری طور پر فوجی مداخلت روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔