counter easy hit

بھارت سے شکست پر پاکستانی جونیئر کھلاڑی مایوسی میں ڈوب گئے

کوئنز ٹاؤن:  انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی کھلاڑی مایوسی میں ڈوب گئے۔

Pakistani Junior players sank in despair after defeat from Indiaبھارت سے سیمی فائنل ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم افغانستان سے تیسری پوزیشن کا میچ کھیلنے کیلیے کوئنز ٹاؤن پہنچ گئی،پلیئرز اس موقع پر مایوسی کا شکار نظر آئے۔ پلیئرز کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور بعد ازاں میزبان نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بھی بہتر کھیل پیش کیا، ورلڈکپ سیمی فائنل تک بھی ٹیم کا سفر بہت اچھا رہا، کوچ کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی حاصل رہی لیکن کبھی سوچا نہیں تھا کہ سیمی فائنل میں اس طرح کی ہار مقدر بنے گی۔

جونیئرز کا کہنا تھا کہ بہترین بولنگ کرنے کی کوشش کی لیکن فیلڈنگ میں مسائل کے سبب بھارتی ٹیم کو 200رنز تک محدود کرنے کا موقع گنوا دیا، جبکہ بیٹنگ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا صحیح استعمال نہیں کرپائے۔ اس موقع پر فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ جب آسٹریلیا میں تھے تو وسیم اکرم بھائی نے ہماری بھر پور رہنمائی کی، سابق کپتان میرے آئیڈیل ہیں، ان جیسا اسٹار بن کر ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

ایک سوال پر پیسر نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ہی سیریز کھیلنے والی سینئر ٹیم سے ملاقات ہوئی نہ ہی ان کی جانب سے کوئی حوصلہ افزائی کیلیے آیا۔ پیسر سے پوچھا گیا کہ لوگ ایک اور آفریدی کے ٹیم میں آنے کی بات کرتے ہیں تو انھوں نے جواب دیا کہ اچھا لگتا ہے لیکن شاہد آفریدی بہت بڑے اسٹار ہیں۔