counter easy hit

پاکستانی سفارت خانہ سے خاطر خواہ سہولت نہ اٹھانے والے افراد نے متبادل راستہ اختیار کر لیا

NDRA-Advice-Bureau

NDRA-Advice-Bureau

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) پاکستانی سفارت خانہ سے خاطر خواہ سہولت نہ اٹھا نے والے افراد نے متبادل راستہ اختیار کرلیا ، دور دراز سے آنے والے معذور اور بوڑھے افراد کے لیے بہتر انتظام کی عدم موجودگی نے آزادانہ ایڈوائز بیورو کو جنم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں موجود پاکستانی سفارت خانہ سے بہتر سہولیات نہ ملنے پر سماجی حلقوں میں متحرک افراد نے ایک آزادانہ ایڈوائزبیورو کا قیام عمل میں لایا ہے جہاں سفارت خانہ سے استفادہ نہ حاصل کرنے والے افراد پریشانی اور مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے آرام دہ اور پر سکون ماحول میں قائم شدہ ایڈوائز بیورو سے استفادہ حاصل کررہے ہیں شہر کے اہم علاقہ اور جامع مسجد گھمکول شریف کے نزدیک موجود این ڈی آر اے ایڈوائز بیورو نے عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر انکے شناختی کارڈ ز سے متعلقہ مسائل کو دور کرنے کے لیے ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات مہیا کرکے لوگوں کے لیے آسانی پیدا کردی ہے جہاں معمول کے مطابق 25 سے 30 افراد جو سفارت خانہ سے عدم اطمینان کے باعث یہاں اس آفس سے بھرپو ر استفادہ اٹھا رہے ہیں۔

باوثوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ برمنگھم قونصلیٹ آف پاکستان کی انتظامیہ نے پہلے این ڈی آر اے ایڈوائز بیورو کی ٹیم کو یہ کام کرنے پر عمادگی کا اظہا ر کیا لیکن اس بات کے عام ہو نے پر انہو ں نے اپنی نا اہلی کو چھپا نے کے لیے لا تعلقی کا اظہا ر کردیا اس موقع پر ایڈوائز بیورو کے نما ئندگان فراز یونس اور جنید امین کا کہنا تھا کہ ہم کوئی بھی غیر قانونی یا برا کام نہیں کر رہے ہیں پاکستان ہائی کمیشن نے بغیر تحقیقات کے ہما رے اوپر جھو ٹے الزاما ت لگا ئے ہیں ہما را پاکستان ہائی کمیشن یا برمنگھم قونصلیٹ سے کوئی تعلق ناطہ نہیں ہے اور نہ ہی ہم کسی کی اجازت یا نام استعمال کرکے کام کررہے ہیں۔

بلکہ عوام الناس کی بہت زیادہ شکایا ت اور پریشانی کے بعد ہم نے یہ قدم صرف اور صرف لوگوں کو سہولت مہیا کرنے کے لیے اٹھا یا ہے انہو ں نے کہاکہ الزامات لگانا اور اعتراضات اٹھانا بہت ہی آسان کام ہے لیکن جو سروسز ہمارا ادارہ مہیا کررہا ہے یہ باہم پہنچانا بے حد مشکل اور محنت طلب کام ہے اور ہمارا ادارہ کسی سے 20 یا 30 پا ئونڈ نہیں لیتا ہے بلکہ اپنی سروسز ،وقت اور سہولیات کے عوض صرف 15 پائونڈ فی کس کے حساب سے وصول کیے جاتے ہیں جو کہ لوگ اپنا وقت محفوظ بنانے اور مزید خواری سے بچنے کے لیے خوشی سے ادا کرتے ہیں اور آن لائن درخواست فارم کو پر کرنے سے قبل ایک باقاعدہ حلف نامہ بھی سائل سے دستخط کروایا جا تا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اخبار میں من گھڑت اور جھوٹی خبروں سے ہما ری اور ہما رے ادارے کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر ہم خا موش نہیں بیٹھیں گے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ ہما رے آفس کے ساتھ پارکنگ کے مسائل کے پیش نظر فری پارکنگ کی سہولت موجود ہے اسکے علاوہ معذور اور بوڑھے افراد کی آسانی کے لیے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے لوگوں کو لبمی قطاروںمیں نہیں لگنا پڑتا اور نہ ہی وقت کا ضیا ع ہوتا ہے۔

Feraz-Younas

Feraz-Younas

junaid-amin

junaid-amin