counter easy hit

کتلان صوبائی اسمبلی میں پاکستانی کمیونیٹی کے حق میں پیش کی گئی قرارداد کو ایک سال گذر گیا

Catalunya

Catalunya

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) کتلان صوبائی اسمبلی میں پاکستانی کمیونیٹی کے حق میں اور سانحہ پشاور کے شہیدوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پیش کی گئی قرارداد کو ایک سال گذر گیا۔ اس موقع پر آئی سی وی پارٹی کی سارا ولا، ایم پی اے نے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا۔ کہ، پاکستانی قوم دہشت گردی کا نشانہ بنی ہوئی ہے۔ اور کتلونیا میں مقیم پاکستانی کمیونیٹی امن پسند اور محنتی کمیونیٹی ہے۔

اس قرارداد کے حق میں تمام پارٹیوں نے ووٹ دیا تھا۔ اور اس موقع پر تمام اسمبلی ہال ، ارکان صوبائی اسمبلی سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ پاکستانی کمیونیٹی کی جانب سے قونصلر جنرل بارسلونا مراد اشرف جنجوعہ۔ ویلفیئر قونصلر محمد اسلم غوری۔

ہما جمشید۔ راجہ شفیق کیانی۔ جاوید مغل اور قرارداد کے حق میں تجویز دینے والے آَئی سی وی پارٹی کے ممبر سعد مختار تارڑ بھی موجود تھے۔ قرارداد پیش کروانے کیلئے انتھک محنت گابی پوبلیت ، سیکرٹری ایمیگریشن آئی سی وی پارٹی نے کی تھی۔ ماضی کی کچھ خبریں، جو اس موقع پر بارسلونا اردو سروس میں جاری کی گئیں۔