counter easy hit

پاکستانی کیمونٹی کو یوم دفاع کا پرو گرام آرگنائز کرنے پر مبارک باد۔ کامران یوسف گھمن

Kamran Yousuf Ghuman

Kamran Yousuf Ghuman

پیرس: پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کوآر ڈی نیٹر کامران یوسف گھمن نے ایک بیان میں پاکستانی کیمونٹی کو یوم دفاع کا پرو گرام آرگنائز کرنے پر مبارک باد دی ۔انھوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کی طر ف سے تین سال قبل بھی یوم دفاع کے پروگرام آرگنائز کئے تھے ۔اور لگاتا ر چھ ستمبر کے پروگرام کئے۔

جس میں پاکستانی کیمونٹی نے موجودہ پروگرام سے دو گنا زیادہ تعداد میں شرکت کی تھی۔ اور ماشاءاللہ کامیاب ہوئے پروگرام تھے ۔اور سفیر پاکستان نے بھی ہماری طر ف سے آرگنائز کئے گئے کیمونٹی پروگرامز کو سراہا تھا ۔کامران یوسف گھمن نے کہا کہ فیس بک صحافیوں نے اس کامیاب پروگرام کو محض ایک گروپ اوردھڑے کا پروگرام بنا دیا ہے ۔جب حقیقت اس کے بر عکس ہے ۔اس پرو گرام کو آرگنائز تمام پاکستانی کیمونٹی کی نمائندہ تنظیمات کی طر ف سے کیا گیا تھا ۔نہ کہ فرد واحد کا پروگرام تھا۔

جبکہ میڈیا اپنے اپنے من پسند افراد کے نام لکھنا اور پسندیدہ افراد کی فوٹو لگانا اچھی بات نہیں ۔ جو خواتین یوم دفاع کی میٹنگز میں شریک نہیں تھیں وہ کسی کے کہنے پر خبروں کی زینت نہ بنیں اور کسی کی شاباش حاصل کرنے کے لئے آرٹیکل نہ لکھیں ۔جس کی ان کے پاس انفارمیشن نہیں ہے ۔انھوں نے کہا کہ پی پی پی ۔پی ایم ایل این ۔پی ایم ایل ق اور پی ٹی آئی کی طر ف سے یہ پروگرام ترتیب دیا گیا تھا ۔اور انہیں جماعتوں نے فنانشلی طور پر سپوٹ کیا ہے۔

جبکہ ہمارے سامنے بہت سی غلطیاں کی گئی تھیں ۔جنہیں ہم نے برداشت کیا ہے ۔اور جب اس پروگرام کی رپورٹنگ کی گئی تو خرچہ کرنے والوں کا نام ونشان تک نہیں اور جنھوں نے جیب سے ایک پیسہ نہیں دیا وہ اخبارات اور میڈیا کی زینت بن گئے ہیں ۔جس سے سیاسی تنظیمات نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس پروگرام کروانے کے لئے سٹیج سیکر ٹری بھی موجود تھے لیکن کیمونٹی اتحاد کے لئے ہم سب کچھ برداشت کیا ۔کامران یوسف گھم نے مذید کہا کہ یہ پہلی کوشش تھی ۔جس میں غلطیاں یقینا موجود تھیں لیکن ائندہ پاکستانی کیمونٹی کے پلیٹ فارم سے ہم پروگرام آرگنائز کیا کریں گے۔