counter easy hit

پاکستانی شہری نے دبئی میں 10 لاکھ ڈالر جیت لیے

دبئی: دبئی  میں ہونے والی ایک قرعہ اندازی میں پاکستانی شہری نے 10 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم جیت لی۔

Pakistani citizen wins $ 10 million in Dubaiاماراتی میڈیا کے مطابق دبئی ڈیوٹی فری قرعہ اندازی میں پاکستان شہری نے ایک ملین ڈالرز کا انعام حاصل کرلیا،  مالا مال ہونے والا خوش قسمت شخص محمد اکبر خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا رہائشی ہے۔ ڈیوٹی فری  قرعہ اندازی میں ملین ڈالر انعام کے علاوہ  ایک کار اور 2 موٹربائیکس بھی دی گئیں۔ بی ایم ڈبلیو کار  کا حق دار جاپانی شہری  ٹھہرا جب کہ ایک بھارتی  کے حصے میں موٹرسائیکل آئی۔