counter easy hit

پاکستانی مسیحی تارکین وطن کے حالات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے، تھائی لینڈ سفارتکار

Watson Saleem Gill

Watson Saleem Gill

ایمسٹرڈیم (واٹسن سلیم گل) پاکستانی ڈچ کرسچن کمیونٹی کے ایک وفد نے نیدرلینڈ کے شہر دی ہیگ میں واقع تھائی لینڈ کے سفارتخانے میں ڈپٹی چیف مشن سے ملاقات کی اور انہیں تھائ لینڈ میں موجود پاکستانی مسیحیوں کے حالات پر اپنے شدید تحفظات سے آگاہ کیا۔ کمیونٹی وفد نے سفارتکار سے درخواست کی کے تھائ لینڈ میں پاکستانی مسیحوں کی بلاوجہ گرفتاریوں کو روکا جائے۔

چھوٹے بچوں کو حراستی مراکز میں رکھنا بین الاقوامی قوانین کی شدید خلاف ورزی ہے۔ تھائ لینڈ کے ڈپٹی چیف مشن جناب عاصی ممانے نے کہا کہ تھائی لینڈ میں تارکین وطن کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے جس کی وجہ سے مشکلات ہیں مگر ان کی حکومت پوری کوشش کرے گی کہ پاکستانی مسیحیوں کے ساتھ پیش آنے والے مشکلات کو دور کیا جائے۔

پاکستانی ڈچ کرسچن کمیونٹی کے وفد میں کلیم سلیم ، پاسٹر پرویز اقبال ، گیسپر ڈانئیل ، جمشید ملک ، یونس ولیئم ، عابد شکیل ، بوبی بوب اور واٹسن سلیم گل شامل تھے۔