counter easy hit

پولیو ورکرز ہمارے ہیرو ہیں، عارف انیس کو یوکے میں بہترین دماغ کا ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پولیو ورکرز سال بھر قوم کے بچوں کو پولیو سے بچاتے ہیں ۔ پولیو ورکرز ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ یہ بات وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے پولیو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہی۔ انہوں نے پاکستانی پولیو ورکرز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ پولیو ڈے پر ہمارے پولیو ورکرز کا احترام کریں ، یہ وہ اصلی ہیرو ہیں جو ہمارے بچوں کو سال بھر اس بیماری سے بچاتے ہیں ۔ انہوں نے پولیو ورکرز کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثنا انھوں نے عارف انیس کو ’سال کا بہترین دماغ‘ کا ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ انھوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان جیت گیا ،عارف انیس پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے ’سال کا بہترین دماغ ‘ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تعریف ان لوگوں کے لیے ہے جو تحقیق ، مدد اور مالی تعاون سے عالمی ذہنی صحت کو آگے بڑھاتے ہیں ۔

Pakistani author, Arif Anis, wins ‘Brain of the Year Award’ in UK

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website