counter easy hit

وزیرہوابازی نے پاکستانیوں کی مشکلات میں اضافہ قومی ائرلائن کا مضحکہ بنوایا؍پاکستانی امریکن کمیونٹی کا اجلاس

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)امریکہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نے وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کے قومی اسمبلی اور سینٹ میں پی آئی اے کے پائلٹس کے حوالے سے دیئے گئے بیانیہ کی شدید مذمت کی ہے – امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم پاکستانی ووٹرز یو ایس اے کا ایک اہم اجلاس تنظیم کے بانی وصدر معروف پاکستانی امریکن بزنس مین نسیم خان علی زئی کی قیادت میں لٹل پاکستان کونی آئی لینڈ میں واقع پاکستان ہائوس میں ہوا-اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نسیم خان علی زئی نے کہاکہ وفاقی وزیر ہوابازی کے پی آئی اے کے پائلٹس اور سول ایوی ایشن کے حوالے سے بغیر تحقیق کے دیئے گئے بیان سے جہاں ان کی نااہلی ثابت ہوئی ہے وہاں دنیا بھر میں پاکستان اور پاکستانی قومی اداروں قومی ائیر لائن اور اس سے منسلک اداروں کی جگ ہنسائی کے علاوہ دیار غیر میں قیام پذیر پاکستانیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہی-نسیم خان علی زئی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت تبدیلی کا نعرہ لے کر اقتدار میں آئی مگر افسوس کے وزیر ہوا بازی کی ذاتی ڈگریاں جعلی ہیں وہ کس منہ سے پی آئی اے کے پائلٹس کی ڈگریوں کے حوالے سے بات کرتے ہیں-اجلاس میں شریک کمیونٹی کے افراد نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان میں حقیقت میں میرٹ کا نظام لائیں وگرنہ وہ بھی ماضی کی حکومتوں کی طرح قصہ پارینہ بن جائیں گی-نسیم خان علی زئی کا کہنا تھا کہ وزیرہوا بازی غلام سرور خان کے بیان سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور پاکستانیوں کی بدنامی ہوئی -بین الاقوامی ہوابازی کی صنعت نے گئے گزرے پی آئی اے کو پروازوں اور پی آئی اے کے پائلٹس پر پابندی لگا کر پاکستانیوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا جس سے وطن عزیز کی ساکھ اور اس کے اداروں کو بری طرح دھچکا لگا-ایسے وزیروں کو اسمبلی اور کابینہ سے باہر کر دیا جائے جو کام نہیں کرتے صرف بیان بازی پر اپنا کام چلا رہے ہیں- ان کا کہنا تھا کہ ان وزیروں کو معلوم نہیں کہ اسمبلی اور سینیٹ کا فلور مقدس جگہ کی حیثیت رکھتا ہے -اجلاس میں شریک راجہ ضمیر آف پراں‘منور گوندل‘ محمد ارشاد‘آزاد حسین‘صلاح الدین خان‘ ظفر خان علی زئی‘ابرار خان‘سعید خاں‘مفتی اشتیاق احمد میرپوری نے حکومت وقت سے مطالبہ کیاکہ پاکستان کی ترقی اور ملک وملت کی بہتری کیلئے کابینہ میں صحیح طریقہ سے چھانٹی کر کے اچھے کردار واوصاف کے لوگ سامنے لائے جائیں تاکہ پاکستان کا نام دنیا میں عزت سے لیا جائی-

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website