counter easy hit

سفارتخانہ پاکستان کابل،افغان میڈیا میں نئے ویزا سینٹرز کے پروپیگنڈے کی تردید

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے افغان میڈیا میں نئے ویزا سینٹرز کے اجرا کے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا ہے۔افغانستان میں پاکستان کے سفارتخانہ نے حالیہ افغان میڈیا اور سوشل میڈیا میں افغان شہریوں کو ویزا فراہمی کے بارے میں رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود پاکستانی قونصلیٹس پہلے سے جاری پریکٹس کے مطابق اپنے ویزا کائونٹرز سے ہی ویزا فارمز وصول کرینگے۔ سفارتخانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ اور قونصلیٹ افغان میڈیا میں بتائے گئے مبینہ ویزا کولیکشن سینٹرز میں سے کسی کی تصدیق نہیں کرتے۔ سفارتخانہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ حکومت پاکستان نے افغانیوں کو ویزا کی سہولیات میں اضافے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے ہیں۔ نئی ویزا پالیسی کے تحت افغان شہریوں کو طویل مدتی کثیر الجہت ویزوں کا اجرا کیا جارہا ہے۔افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے اور قونصلیٹس میں ویزا فراہمی کا نظام مزید بہتر بنایا جارہا ہے اورسہولیات میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔ پاکستانی سفارتخانے نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ افغان حکام سفارتخانہ اور قونصلیٹس میں منظم طریقے سے کثیر تعداد میں ویزا فارمز کی وصولی تصدیق اور اجرا میں مدد کرینگے۔

واضح رہے کہ افغان میڈیا اور سوشل میڈیا مبینہ طور پر نائب صدر امراللہ صالح کا بیان گردش کر رہا ہے۔جس میں انہوں نے پاکستانی ویزے کے لیے پاسپورٹ جمع کرانے کی ذمہ داری جنرل سادات کی سپرد کرنے کا بیان دیا تھا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website