counter easy hit

پیرس، سفیر پاکستان کا پاکستانی کمیونٹی اراکین کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس، کورونا ایمرجنسی کے تناظر میں کونسلر خدمات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

پیرس (نماءندہ خصوصی) گزشتہ روز ہونے والے اس اجلاس کا مقصد سفارت خانہ اور پاکستانی کمیونٹی اراکین کے درمیان رابطے کو مزید مستحکم بنانا، فرانس میں جاری کورونا وائرس کے بحران میں کمیونٹی اراکین کو درپیش مشکلات کا جائرہ لینا اور ان کیلئے قونصلر خدمات کو مزید بہتر بنانے کے بارے میں مستحکم اور جامع رائے تلاش کرنا تھا۔ جناب معین الحق سفیر پاکستان برا ئے فرانس نے کمیونٹی راکین کو کوویڈ لاک ڈاؤن کے دوران سفارت خانہ کی جانب سے غریب اور مستحق افراد کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔ جس میں سفارت خانہ کے عملے کی مستقل بنیادوں پر موجودگی، ضرورت مندوں کیلئے راشن کی فراہمی کی سکیم، فرانس میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس وطن لے جانے کیلئے خصوصی پروازوں کی انتظامیہ سے مل کر کام کرنے اور قونصل خانہ کے تمام امور کو بااحسن طریقے سے پورا کرنا شامل ہے۔ کمیونٹی اراکین کا راشن تقسیم کرنے کی سکیم میں سفارت خانہ کے ساتھ شراکت داری پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی اراکین سے پرزور درخواست کی کہ وہ وزیراعظم پاکستان کے کوویڈ 19 فنڈ میں دل کھول کر عطیہ دیں۔ سفیر پاکستان نے پاکستانی کمیونٹی اراکین سے اپیل کی کہ وہ اس آزمائشی گھڑی میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں اور بھارتی مقبوضہ کشمیر میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوران کمیونٹی اراکین نے سفارت خانہ کے مثبت کردار پر اطمینان کا اظہار کیا اور بیرون ممالک میں پاکستان کے قومی مفاد کو فروغ دینے میں سفارت خانہ کے مختلف منصوبوں کیلئے اپنی خدمات پیش کیں۔ آخر میں، سفیر پاکستان نے تمام کمیونٹی اراکین پر زور دیا کہ وہ فرانسیسی حکومت کی جانب سے کورونا کی وباء کو روکنے کیلئے اٹھائے جانے والے رہنماء اصولوں کی مکمل پاسداری کریں تاکہ وہ کورونا کی وباء سے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website