
یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ محسن عباس حیدر ایک بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک شاندار گلوکار بھی ہیں۔ وہ اپنے کیریئر میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کرتے آرہے ہیں جبکہ کوک اسٹوڈیو میں بھی کئی مرتبہ گانا گا چکے ہیں۔ تاہم ویڈیو میں جو بات حیران کرنے والی تھی وہ کبریٰ کا ٹیلنٹ ہے۔ اداکارہ محسن عباس کی گلوکاری کے ساتھ ٹیبل کی مدد سے ڈھولک بجانے جیسا میوزک دے رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں ان دونوں اداکاروں کے ساتھ ان کے دوست علی حسن بھی موجود ہیں۔ اس ویڈیو پر اداکارہ کے کئی ساتھیوں نے ان کے اس ٹیلنٹ کی تعریف بھی کی۔ گلوکارہ عائمہ بیگ نے کمنٹ کیا کہ وہ کبریٰ کے اس ٹیلنٹ سے خوب متاثر ہوئیں۔جبکہ میکال ذوالفقار نے میوزک کی بیٹ کی تعریف کی۔ یاد رہے کہ محسن عباس حیدر اور کبریٰ خان ایک ساتھ 2016 کے ڈرامے ‘مقابل’ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔ اے آر وائے کا یہ ڈرامہ مداحوں کو کافی پسند بھی آیا تھا۔










