counter easy hit

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

Cricket Team

Cricket Team

لاہور : میدان وہی قذافی اسٹیڈیم وقت بھی شام سات بجے ٹیمیں بھی وہی پاکستان اور زمبابوے۔ نتیجہ کیا ہو گا اتوار کو پتہ چلے گا مقابلہ یعنی زور کا جوڑ ہو گا۔

قومی کھلاڑی ایک اور میدان مارنے کو تیار ہیں شاہین پریکٹس کے لیے اِن ایکشن ہو گئے۔ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں پھر جان مارتے نظر آئے۔ پانچ وکٹ سے پہلا میچ جیتے وائٹ واش کرنے کو تیار ہیں۔

ادھر مہمان ٹیم بھی جیت کے لیے پرجوش ہے حساب برابر کرنے اور کم بیک کے لیے پُرجوش ہے۔ کہتے ہیں ہر خامی اور ناکامی بھلائیں گے۔ ٹریننگ سے غلطیاں دور بھگائیں گے اتوار کو نئے روپ میں سامنے آئیں گے۔

پہلے میچ میں ایک سو تہتر رنز کا ہدف دیا پھر ہار گئے اب کچھ نیا آزمائیں گے۔