counter easy hit

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہیمو فیلیا کا دن منایا جا رہا ہے

Hemophilia Day

Hemophilia Day

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہیمو فیلیا کا دن منایا جا رہا ہے۔

خون انسانی جسم کا لازمی جزو ہے ، رگوں میں دوڑتا خون زندگی کو ہر دم رواں رکھتا ہے۔ یہی خون اگر بہے اور رکنے کا نام نہ لے اور انسان اس کی کمی کا شکار ہو جائے تو ہیمو فیلیا جیسی خطرناک بیماری وجود میں آتی ہے۔

ہیموفیلیا ایک خاندانی یا موروثی بیماری ہے جو والدین سے بچوں میں منتقل ہوتی ہے اور زیادہ تر مرد ہی اس کا شکار ہوتے ہیں ۔ اس کی علامات میں جسم پر سرخ یا نیلے نشان پڑنا ، زخم آنے کی صورت میں خون کا نہ رکنا اور جوڑوں کا سوج جانا شامل ہیں۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں تقریباً 50 ہزار افراد ہیموفیلیا کے مرض میں مبتلا ہیں جن میں 90 فیصد ایسے ہیں جو جہالت ،غربت ، آگاہی کی کمی اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے اپنا علاج کروانے سے قاصر رہتے ہیں ۔ حکومتی سطح پر آگاہی مہمات اور طبی اداروں کو دی جانے والی سہولیات اس بیماری کے مریضوں کو خاطر خواہ فائدہ پہچانے میں مدد دے گی۔