counter easy hit

پاکستان نے ترکی میں کھانے پکانے کے عالمی مقابلوں میں مزید 6گولڈ میڈل جیت لیے

Pakistan won 6 gold

Pakistan won 6 gold

لاہور ………پاکستان نے ترکی میں کھانے پکانے کے عالمی مقابلوں میں مزید 6گولڈ میڈل جیت لیےہیں اور ابھی تک پاکستانی شیف 15 گولڈ میڈلز کے ساتھ سب سے آگےہیں۔
پاکستانی شیفس نے ترکی میں ہونے والے کھانے پکانے کے عالمی مقابلوں میں 15 گولڈ میڈلز جیت کر پاکستان کا پرچم سربلند کر دیا ہے۔پاکستانی شیف نے ایک دو نہیں 15 سے زائد مقابلوں میں حصہ لے کر ایسے ایسے پکوان تیار کیے کہ ججز بھی حیران رہ گئے۔
لذیذ اور خوشبودار پکوان کے آگے دوسرے ممالک کے پکوان کے ذائقے پھیکے پڑ گئے،پاکستانی شیف نے اب تک 15گولڈ میڈل ،13 سلور ،ایک برونز ،4 ٹرافیز سمیت 30 سرٹیفیکیٹس بھی حاصل کیےہیں۔عالمی مقابلوں میں اپنی کامیابیوں پر پاکستانی شیف انتہائی خوش ہیں،انہوں نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے لیے بھی کھانے بنانا چاہتے ہیں۔