counter easy hit

ملائیشیا میں ڈینگی کا شکار نوجوان پاکستان واپس بھجوا دیا گیا

Pakistan were sent

Pakistan were sent

کوالالمپور….ملائیشیا میں ڈینگی کا شکار ہونےو الے نوجوان کو پاکستان واپس بھجوا دیا گیا ۔نوجوان الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں داخل طبی امداد دی جا رہی ہے ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق عدیل فرحان نامی نوجوان ملائیشیامیں اپنے روزگار کے سلسلے میں مقیم تھا جسے بخار ہونے پر وہاں کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تو اس کے ڈینگی میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہو گی جس کے بعد اسے فوراً واپس پاکستان بھجوا دیا گیا ہے ۔فیصل آباد پہنچنے پر عدیل فرحان کو فیصل آباد الائیڈ ہسپتال کے ایسولیشن وارڈ میں منتقل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے