counter easy hit

مالی حالت بہتر بنانے کیلئے پاکستان کے اقدامات خوش آئند ہیں، آئی ایم ایف

Pakistan measures to improve

Pakistan measures to improve

اسلام آباد…… انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ مالی حالت کو بہتر بنانے کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات خوش آئند ہیں ،تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث بیرونی ادائیگیوں کے حوالے سے صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف کے ترجمان نے کہا کہ مالی حالت بہتر اور مقامی قرضوں کو کم کرنے کیلئے حکومتی اقدامات خوش آئند ہیں۔ بجٹ خسارے کو محدود کرنے کی خاطر مالی نظم و ضبط کیلئے وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے اقدمات کئے جا رہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ تیل کی کم قیمتوں کے باعث بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال بہتر ہوئی ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ معیشت کو مستحکم کریگا، زری پالیسی کے لئے خود مختار کمیٹی کا قیام بہتر اقدام ہے۔