counter easy hit

پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو بطور نیوٹرل ہاکی وینیو منتخب کرلیا

ایف آئی ایچ نے بھی منظوری دے دی، دو ہزار بائیس تک میچز کرائے جا سکیں گے۔

Pakistan was chosen Scotland as a neutral venue for hockey

Pakistan was chosen Scotland as a neutral venue for hockey

کراچی : انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کو اجازت دے دی ہے کہ وہ اسکاٹ لینڈ کو نیوٹرل وینیو بنا سکتی ہے ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی ایچ نے دو ہزار انیس سے دو ہزار بائیس تک ہونے والے ہوم میچز کیلئے اسکاٹ لینڈ کو نیوٹرل وینیو بنانے کی اجازت دی ہے جس کی تصدیق کرتے ہوئے سیکریٹری پی ایچ ایف شہباز احمد کا کہنا تھا کہ فیڈریشن نے ایف آئی ایچ سے اسکاٹ لینڈ کو نیوٹرل وینیو بنانے کیلئے باقاعدہ درخواست کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی ٹیموں کے سیکیورٹی خدشات کے باعث انٹرنیشنل میچوں کی غیر جانبدار مقام پر میزبانی کیلئے عالمی باڈی سے رجوع کیا گیا تھا۔ پاکستان ابھی سے انٹرنیشنل میچوں کی میزبانی اسکاٹ لینڈ میں کر سکے گا اور آسٹریلیا، ارجنٹائن، ہالینڈ ، جرمنی اور دیگر مضبوط ٹیموں کیخلاف مقابلے وہاں منعقد ہوں گے جس سے پاکستان ہاکی کو دوبارہ ٹریک پر لانے میں مدد ملے گی کیونکہ نوجوان قومی کھیل کو کیریئر کے طور پر اپنانے کیلئے سامنے آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس میں شک نہیں کہ فیڈریشن پر مالی بوجھ زیادہ پڑے گا لیکن اپنے کھلاڑیوں اور نوجوان نسل کی کھیل میں دلچسپی کیلئے تمام مشکلات کا سامنا کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ نیوٹرل وینیو پر میچوں کیلئے سات سے آٹھ کروڑ روپے کی ضرورت پڑے گی لیکن یہ بھی ذہن میں رکھنا چاہئے کہ قومی ٹیم کو صرف ایک ٹور پر بھیجنے کیلئے تین کروڑ تک اخراجات آتے ہیں۔ شہباز احمد کا مزید کہنا تھا کہ اسکاٹ لینڈ کو نیوٹرل وینیو بنانے کے اگر فوائد پر نظر ڈالی جائے تو یہ اخراجات سے کہیں زیادہ ہوں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website