counter easy hit

پاکستان امریکا سے تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے :نواز شریف

Pakistan wants

Pakistan wants

پاک امریکا تعلقات انتہائی اہم ہیں ، سٹریٹجک مذاکرات سے تعاون کی نئی جہتیں سامنے آئی ہیں :امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد (یس اُردو) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ امریکا سے تعلقات میں وسعت دینا چاہتے ہیں ، اسی ماہ ایٹمی کانفرنس کے موقع پر امریکی صدر سے ملاقات میں تعاون بڑھانے اور دیگر امور پر بات ہوگی ۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات ، پاک امریکا تعلقات اور باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال ۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاک امریکا سٹریٹجک مذاکرات دونوں ممالک کیلئےاہم ہیں ، ان سے تعاون کی نئی جہتیں اور کامیابیاں سامنےآئی ہیں ۔ دورہ امریکا کے دوران طے پانیوالے معاہدوں سے روابط مضبوط ہوئے ہیں ، اب صدر اوباما سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ، افغانستان میں امن ، استحکام اورترقی چاہتا ہے، مفاہمتی عمل کی کامیابی کیلئےکوششیں کر رہے ہیں ۔