counter easy hit

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ : کس کھلاڑی نےکیا پرفارمنس دی؟ سب تفصیلات اس خبرمیں

Pakistan versus England: Which player has played performances? All details are available

لندن (ویب ڈیسک) ناٹنگھم(ویب ڈیسک) ورلڈ کپ 2019 کے اپنے دوسرے میچ میں پاکستان نے میزبان انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست دے دی، جو روٹ اور جوز بٹلر کی سنچریاں بھی انگلینڈ کے کام نہ آسکیں، محمد حفیظ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔تفصیلات کے مطابق ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی جانب دئیے جانے والے 349 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بناسکی، وہاب ریاض نے تین وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گری جب شاداب خان نے جیسن رائے کو 8 رنز پر پویلین روانہ کیا، بیرسٹو 32 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے۔جو روٹ نے 9 رنز پر بابر اعظم کی جانب سے کیچ ڈراپ کیے جانے کے بعد 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان اوئن مورگن کو 9 رنز پر محمد حفیظ نے بولڈ کیا۔بین اسٹوکس 13 رنز بنا کر شعیب ملک کا شکار بنے، جوز بٹلر نے برق رفتار 103 رنز کی اننگز کھیلی، بٹلر کو محمد عامر نے آؤٹ کیا، معین علی 19 رنز پر ہمت ہار گئے۔کرس ووکس 21 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے، جوفرا آرچر نے ایک رن پر پویلین لوٹ گئے، پاکستان کے وہاب ریاض نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاداب خان اور محمد عامر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد حفیظ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔قبل ازیں ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے میچ میں گرین شرٹس نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے اور میزبان انگلینڈ کو جیت کے لیے 349 رنز کا ہدف دے دیا، بابر اعظم اور سرفراز احمد نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے 82 رنز کا شاندار آغاز فراہم کی،

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website