counter easy hit

پاکستان یونین ناروے یوم آزادی کی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دے گی، چوہدری قمراقبال

اوسلو: پاکستان یونین ناروے جو اس بار یوم آزادی پاکستان کی تقریب بائیس اگست کو اوسلومیں منارہی ہے، جمعہ چودہ اگست کو اپنی اس سالانہ تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دے گی۔پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال جواجلاس کی صدارت کریں گے، نے بتایاکہ اس اجلاس میں یونین کی مرکزی کابینہ کے اراکین اور یونین کی دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی۔

انھوں نے بتایاکہ چودہ اگست کو سفارتخانہ پاکستان اوسلومیں پرچم کشائی کی تقریب کے بعد یہ اجلاس منعقد ہوگا۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری قمر اقبال نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ بائیس اگست یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کے لیے اس مرتبہ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، معروف کالم نگار اور اینکرپرسن حسن نثار، جماعت اسلامی گجرات کے امیرڈاکٹرسلیم، ایم این اے ناصر بوصال، پنجاب حکومت کے کمیشن برائے اورسیز پاکستانیز کے گجرات میں سربراہ ایم این اے شبیراحمد کوٹلہ، گجرات لینک کے چیف ایڈیٹر امجد فاروق، اخبارڈان کے نمائندہ وسیم اشرف بٹ، معروف شاعرہ بشریٰ اعجاز اوردیگر اہم شخصیات کو پاکستان سے مدعوکیاگیاہے۔ اس پروقار تقریب میں ان کے علاوہ اہم نارویجن شخصیات اور حکومتی عہدیدار اور سیاستدان بھی شریک ہوں گے۔

Chaudhry Qamar Iqbal

Chaudhry Qamar Iqbal