counter easy hit

پاکستان انڈر 19 ٹیم ورلڈ کپ میں شکست کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

Pakistan U-19 team

Pakistan U-19 team

لاہور:پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش میں ہونے جاری جونیئر ورلڈ کپ میں شکست کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔
پاکستانی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھو ں شکست ہوئی تھی جس کے بعد وہ ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھی ۔ٹیم آج لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی ۔ ٹیم کے ہمراہ کوچ مسرور احمد اور ٹیم منیجر ذاکر خان بھی وطن واپس آئے ہیں۔