yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان، ماحولیات اور اگلے انتخابات

Web Editor May 18, 2018 1 min read
Pakistan, the environment and the next elections
Share this:

کراچی: شاید ہی کوئی ایسا دن گزرتا ہو جب پاکستان کے حوالے سے آب و ہوا میں تبدیلی، ماحولیات اور پانی کے مسائل پر کوئی خبر نہ آتی ہو۔ اب یہ مسائل اتنے عام ہوچکے ہیں کہ بچوں تک کو یہ شعور ہوچکا ہے کہ ہمارے ملک کے موسموں کا مزاج بگڑ چکا ہے، پاکستان پانی کی قلت کے دہانے پر کھڑا ہے اور موسمیاتی شدت نوشتہ دیوار کی طرح سامنے موجود ہے۔

اس تناظر میں پہلے تازہ خبر سن لیجئے کہ خریف کی فصلوں کے لیے پانی کی قلت کا جو اندازہ لگایا گیا تھا وہ اب 52 فیصد تک پہنچ چکا ہے جس پر ارسا کے تمام اراکین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس سے ایک ماہ قبل عالمی بینک نے خبردار کیا تھا کہ پاکستان میں ہر سال 20 ہزار سے زائد افراد فضائی آلودگی سے کئی امراض کے شکار ہوکر لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس میں سب سے ذیادہ متاثرہ شہرکراچی ہے جہاں ہر سال 10 سے 12 ہزار افراد ہلاک ہورہے ہیں۔

لیکن ان خوفناک واقعات کے باوجود کیا سیاسی جماعتیں اس ہولناک صورتحال کا شعور رکھتی ہیں؟ اگلے انتخابات میں کرپشن اور اسکینڈلز کےبجنے والے نقاروں میں ماحولیات اور صحت کی طوطیوں کی آواز کسی سماعت تک پہنچ بھی رہی ہیں یا نہیں؟ میرا اشارہ ان لوگوں کی جانب ہے جو اگلے پانچ برس تک میری اور آپ کی تقدیر کا فیصلہ کریں گے اور اس ملک کے طول وعرض کا انتظام انہیں کے ہاتھوں میں ہوگا۔

سچ پوچھئے تو خود مجھے بھی یہ خیال نہ تھا الیکشن اور ماحولیات کا ایجنڈا کتنا اہم اور ضروری ہے کہ منگل 14 مئی کی صبح ماحولیاتی صحافت سے وابستہ ہمارے محترم دوست محمود عالم خالد کا ایک پیغام موصول ہوا جس میں انہوں نے کراچی پریس کلب میں ایک برمحل موضوع پر پریس کانفرنس کا بیڑہ اٹھایا جس کا عنوان ’ موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی مسائل اور الیکشن 2018‘ تھا۔ تقریب میں پاکستان کے ممتاز ماحولیات داں آبی وسائل کےماہر اور درد مند شخصیت جناب پرویز امیر کو خصوصی خطاب کرنا تھا۔ یہ تقریب محمود عالم خالد کے ماحولیاتی جریدے ’فروزاں‘ کے زیرِ اہتمام منعقد کی گئی تھی۔

وقت کی تنگی کے باوجود ڈاکٹر پرویز امیر نے نہایت مدلل انداز میں پاکستان کا ماحول نامہ اور اہلیانِ سیاست کا بے خبرنامہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے والی تقریباً تمام سیاسی جماعتیں آب و ہوا میں تبدیلی اور ماحولیاتی مسائل کو یکسر نظر انداز کررہی ہیں اور یہ مسائل ان کے منشور میں شامل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں پانی کی شدید قلت ایک بحران کی صورت میں موجود ہے۔ عالمی بینک کی ایک تازہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حیدرآباد سمیت دیگر 10 اضلاع پانی کی شدید قلت کی طرف بڑھ رہے اور اگلے 20 برس میں وہاں سے لوگ نقل مکانی کریں گے اور دوسری جانب ماحولیاتی مسائل غذائی قلت کو جنم دیں گے ۔

پرویز امیر نے بتایا کہ موسموں کا بگڑنا ہو، پانی کی قلت ہو، صحرازدگی ہو، گلیشئر کا پگھلنا ہو، ڈیلٹا کا سکڑنا ہو یا صحت کے مسائل ہوں پاکستان ان تمام مسائل کی شدید ترین کیفیات سے دوچار ہیں اور اب وہ واضح ہوچکی ہیں۔ انہوں نے نہایت دردمندی سےالیکشن2018میں حصہ لینے والی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ انتخابات 2018 میں موسمیاتی وماحولیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئےذیل کے ان مسائل کو اپنے منشور کا حصہ بنائیں۔ یہ مطالبات پرویز امیر، معروف کالم نگار مقتدیٰ المنصور، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جرنل ڈاکٹر قیصر سجاد، ماہرِ موسمیات توصیف عالم اور محمود عالم خالد نے تمام سیاسی جماعتوں کے سامنے ایک قرار داد کی صورت میں رکھے۔ ان مطالبات کو پورے پاکستان کا سیاسی منشور بھی کہا جاسکتا ہے۔

درجہ حرارت میں اضافہ

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ملکوں میں  سرفہرست ہے جبکہ گرین ہاؤ س گیسوں کے اخراج میں ہماراکوئی حصہ نہیں ہم اس حوالے سے 135ویں نمبرپر ہیں۔ گزشتہ ماہ 5اپریل کو نوابشاہ میں دنیا کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا۔ دنیابھر کے معتبر ادارے درجہ حرارت میں ہونے والے اضافے سے متعلق جو پیش گوئیاں کررہے ہیں پاکستان میں درجہ حرارت کے اضافے کی شرح ان پیش گوئیوں سے کہیں زیادہ ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کا یہ مظہر 5عوامل پر اثرانداز ہوگا جس میں سب سے پہلازراعت ،جنگلات، بائیوڈائیورسٹی، صنعتیں، پانی کے وسائل اورصحت کے مسائل سرفہرست ہیں۔

درختوں کی بے دریغ کٹائی

پاکستان میں درختوں اورجنگلا ت کی کٹائی تیزی سے جاری ہے جس کی بنیاد ی وجہ ٹمبرمافیا اور لوگوں میں شعور کی کمی ہے جبکہ پاکستان کے شہری علاقوں میں زمینیں ختم کرکے بلند وبالا بلڈنگیں بنائی جارہی  ہیں جودرختوں کے لیے سب سے بڑانقصان ہیں۔ اس حوالے سے ہمیں ہنگامی بنیادوں پربالخصوص طالب علموں کے ساتھ مل کر درختوں کی حفاظت کی خصوصی مہم چلاناہوگی کیونکہ درخت لگاناکوئی بڑی بات نہیں ہے بلکہ ان کی پرورش کرنااصل کام ہے۔

صحرازدگی

پاکستان میں کئی علاقے بتدریج صحرا میں بدل رہے ہیں۔ پانی کی کمی بارش کانہ ہونا، حکومتی عدم توجہ کے ساتھ کئی علاقوں میں حیوانات کی آبادیوں میں بھی اضافہ ہورہاہے جس کی وجہ سے بھی صحرا زدگی میں اضافہ ہورہاہے۔ ۔

غذائی عدم تحفظ

موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں ملک کی زراعت سب سے زیادہ متاثر ہورہی ہے جس کی وجہ سے غذائی قلت اور ان کی قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے۔ اندازہ لگایاگیاہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں پیداوار کی شدیدکمی واقع ہوگی جس کی وجہ سے گندم میں20سے30فیصد جبکہ چاول کی پیداوار میں بھی کمی واقع ہوگی۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں آبادی کا ایک بڑا حصہ اب بھی ناکافی غذائیت کی شکار ہیں۔

ماحولیاتی انحطاط ، غربت اور نقل مکانی

دریاؤں سے لے کر کھلیانوں تک پاکستان میں ماحولیاتی انحطاط عروج پر ہے۔ اس سے غربت، غذائی قلت اور بالآخر نقل مکانی کو فروغ ملے گا ۔ اس طرح انسانی مسائل مزید گھمبیر ہوجائیں گے۔ ڈاکٹر پرویز امیر نے دریائے سندھ کی صحت اور ماحولیاتی حالت بہتر رکھنے کے لیے ایک قومی کمیشن کی تشکیل پربھی زور دیا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
USA: The controversial woman appointed CIA's new director
Previous Post امریکا: متنازع خاتون سی آئی اے کی نئی ڈائریکٹر مقرر
Next Post نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے آن لائن سسٹم میں خرابی،پروازیں تاخیر کا شکار
Flights, flights delayed at the PIA online system at the Nevaslamabad airport

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.