counter easy hit

پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت کا ہاتھ نظر آتا ہے، خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ نظر آتا ہے، طالبان پر دباؤ کم کرنے کے لیے بھارت مشرقی سرحد پر پاکستان کو مصروف کر رہا ہے، پاکستان بھارت کو اس کی زبان میں سمجھا بھی سکتا ہے اور عالمی فورم پر اپنا دعویٰ ثابت بھی کرسکتا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ جب سے آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا ہے

تب سے ہی بھارت نے مشرقی سرحدوں پر اشتعال انگیز کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے، بھارت طالبان پر دباؤ کم کرنے کے لیے پاکستان کو سرحدوں پر الجھا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کے پیچھے بھارت کا ہاتھ نظر آتا ہے، پاکستان کے پاس اس کے شواہد بھی موجود ہیں، بھارت کو اس کی زبان میں سمجھا بھی سکتے ہیں اور عالمی فورم پر اپنا دعویٰ ثابت بھی کرسکتے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بلوچستان کے کچھ علیحدگی پسندوں کی پشت پر بھارت موجود ہے جو بھارتی پاسپورٹ استعمال کرتے ہیں اور وہاں سے ہدایات لیتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان کے خلاف پروپگینڈا کر رہا ہے،عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی سازشوں کا علم ہے۔بلوچستان کے کچھ علیحدگی پسند بھارتی پاسپورٹ پرسفر کرتے ہیں۔