counter easy hit

پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، وزیراعظم نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں یورپین پارلیمنٹ کے وفد نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر پاکستان کو درپیش چیلنجز، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے یورپی یونین سے تعلقات کو ہمیشہ اہمیت دی ہے، جی ایس پی پلس درجے کے حصول سے پاکستان کو فائدہ پہنچا ہے اور یورپی یونین سے پاکستانی برآمدات میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے، مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں امن کے لئے ناگزیر ہے، جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔