counter easy hit

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کی والدہ انتقال کر گئیں

لاہور: پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے مرکزی رہنماء و صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کی والدہ انتقال کر گئیں، مرحومہ کافی عرصہ سے علیل تھیں اور لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کی والدہ انتقال کر گئیں ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحومہ گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھیں اور لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں، میاں محمود الرشید اس وقت وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں شریک تھے جب انہیں یہ خبر دی گئی جس کے بعد صوبائی کابینہ کے اجلاس کو ختم کر دیا گیا، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی اور اہل خانہ کے لیے صبر کی بھی دعا کی گئی۔ میاں محمود الرشید کی والدہ کے انتقال کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی جس کے بعد ملک اسد علی کھوکھر، ہمایوں اختر سمیت پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے اس موقع پر گہرے رنج کا اظہار کیا گیا ہے اور مرحومہ کے بلندی درجات اور اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی ہے