counter easy hit

پاکستان تحریک انصاف اس سال ہی اقتدار میں آئے گی، عمران خان

کرک: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اس سال ہی اقتدار میں آئی گی اور  اقتدار میں آکر بڑے بڑے ڈاکوؤں کا احتساب کریں گے۔

Pakistan Tehreek-e-Insaf will be in power this year, Imran Khanکرک میں یونی ورسٹی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس سال اقتدار میں آئی گی، اقتدار میں آکر بڑے بڑے ڈاکوؤں کا احتساب کریں گے، بدقسمتی سے ملک میں تعلیم کو ترجیح نہیں دی گئی، بڑے لٹیروں سے جو پیسہ ملک میں واپس لائیں گے اس کو تعلیم پر لگائیں گے۔ چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے منی لانڈرنگ کرکے پیسہ باہر بھیجا، منی لانڈرنگ کا سارا پیسہ واپس لاکر تعلیم پر لگائیں گے، کسی بھی ملک نے دنیا میں بغیر تعلیم کے ترقی نہیں کی، اس سال ہم نے خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ بجٹ تعلیم پر لگایا تاہم یہ کافی نہیں ہے۔