counter easy hit

پاکستان اسٹاک ایکس چینج آج بھی مندی کا شکار

Pakistan stock exchange is still upset

پاکستان اسٹاک ایکس چینج آج بھی مندی کا شکار, ہنڈرڈ انڈیکس چار سو پوائنٹ گر گیا، کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس چار سو چار پواینٹ کی کمی سے پینتیس ہزار ایک سو اڑسٹھ پر بند ہوا، کاروبار23فیصد کم ہوا، سرمایہ کاروں کے 78 ارب روپے ڈوب گئے۔ ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے مثبت آغاز کے ساتھ ہی اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا شکار ہو گئی، ٹریڈنگ کے دوران فروخت کے دباؤ سے مندی بڑھتی ہی رہی، کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس چار سو چار پواینٹ کی کمی سے پینتیس ہزار ایک سو اڑسٹھ پر بند ہوا۔ شئیرز کی خرید و فروخت مین 23 فیسد کمی ریکارڈ کی گئی، مجموعی طور پر بارہ کروڑ اکاسی لاکھ شئیرز کا کام ہوا،  تین سو سینتالیس کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا، نواسی کی قیمت میں اضافہ جبکہ دو سو چھتیس کی قیمت کم ہوئی، شئیرز کی مجموعی مالیت ستتر ارب اسی کروڑ روپے کی کمی سے ستر کھرب تہتر ارب روپے رہ گئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website