counter easy hit

پاکستان اسٹاک ایکسچینج انڈیکس 45000 کی نفسیاتی حد سے گرگیا

کراچی: جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان نمایاں ہے اور ٹریڈنگ کی ابتداء ہی میں پی ایس ایکس انڈیکس 45000 کی نفسیاتی حد سے گر گیا ہے۔

Pakistan stock exchange index crushed psychologically limit by 45,000

Pakistan stock exchange index crushed psychologically limit by 45,000

علاوہ ازیں ٹریڈنگ کے آغاز پر پی ایس ایکس 100 انڈیکس بھی بڑی تیزی سے کمی کا شکار ہوا اور صرف چار منٹ کے دوران 1300 پوائنٹس سے محروم ہوگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے آج صبح 10 بجے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پی ایس ایکس انڈیکس 44721.89 پر تھا جس میں تبدیلی منفی 1551.92 یعنی منفی 3.35 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اپنے پہلے ایک گھنٹے کے دوران پی ایس ایکس انڈیکس زیادہ سے زیادہ 46273.81 اور کم سے کم 44714.72 پر رہا۔ نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں پہلے ایک گھنٹے کے دوران 24 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے بیشتر کی ٹریڈنگ کم قیمت پر ہوئی۔ پی ایس ایکس پہلے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کے معاملے پر مندی کا شکار ہے جبکہ اس کیفیت کو گزشتہ روز جے آئی ٹی رپورٹ نے مزید سنگین بنادیا ہے جس کے نتیجے میں اکثر سرمایہ کار پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔ اسٹاک مارکیٹ میں آج صبح 10 بجے تک حصص کے کاروبار کا حجم 19,822,990 رہا جس کی مجموعی مالیت 1 ارب 60 کروڑ 86 لاکھ 20 ہزار 191 روپے تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website