counter easy hit

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج کھیلا جائے گا

 Sri Lanka and Pakistan

Sri Lanka and Pakistan

کولمبو : پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج سے کولمبو میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

اس سے قبل کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے میزبان ٹیم کیخلاف دس وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستان سری لنکا کیخلاف لگاتار دوسری کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گا جبکہ آئی لینڈرز ہوم گراؤنڈ پر شکست کا داغ دھونے کیلئے شاہینوں کو زیر کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

دونوں ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔ میچ پاکستانی وقت کیمطابق صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہو گا۔