counter easy hit

پاکستان کی پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کے خلاف بیٹنگ

Ahmad Shahzad

Ahmad Shahzad

کولمبو : پاکستان کی سری لنکا کے خلاف 2 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔

کولمبو کے پریمادا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نئی کمک پہنچنے سے قومی اسکواڈ کے حوصلے توانا ہیں تاہم گیارہ رکنی اسکواڈ سے نائب کپتان سرفرازاحمد کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

جب کہ شاہد آفریدی کی قیادت میں پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والی ٹیم میں مختار احمد، احمد شہزاد، محمد حفیظ، شعیب ملک، عمراکمل، محمد رضوان، انورعلی، عماد وسیم، سہیل تنویراورمحمد عرفان شامل ہیں۔