counter easy hit

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنا دی گئی ۔ آئی ایس پی آر

Pakistan, sentences, Indian, spy, Kulbushan, Yadav, to, death

راولپنڈی (یس اردو نیوز): بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنا دی گئی ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنا دی گئی ہے ۔ کلبھوشن یادیو نے پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچایا تھا ۔ بھارتی ایجنٹ نے دوران تفتیش اپنے تمام الزامات کو تسلیم کیا تھا۔کلبھوشن یادیو نے بلوچستان میں انتشار پھیلانے اور کراچی میں بھارتی مداخلت کا اعتراف کیا تھا۔کلبھوشن یادیو پاکستان میں جاسوسی اور تخریب کاری کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھا۔ کلبھوشن یادیو نے اعتراف کیا تھا کہ وہ پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے مشن پر تھا۔کلبھوشن یادیو کا مقدمہ آرمی ایکٹ کے تحت فوجی عدالت میں چلایا گیا ۔ کلبھوشن نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جُرم کا اعتراف کیا۔جس کے بعد فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کا حکم دیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ یاد رہے کہ کلبھوشن یادیو کو تین مارچ 2016کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ کلبھوشن یادیو بھارتی نیوی کا اہلکار بھی تھا جس کا سروس نمبر 41558z تھا۔ کلبھوشن یادیو کی سزا سے متعلق پریس ریلیز میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کی۔

View image on Twitter

Follow

Maj Gen Asif Ghafoor

@OfficialDGISPR

Indian R&AW agent #Kalbushan awarded death sentence through FGCM by Pakistan Army for espionage and sabotage activities against Pakistan.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website