counter easy hit

پاکستان سائنس فیئر 2019 کا اعلان کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے پاکستان سائنس فیئر 2019 کا اعلان کردیا ہے اور تیاری پکڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ کے پاس ٹیکنالوجی کاروبار کا آئیڈیا ہے، آپ کو لگتاہے کہ آپ کے منصوبے میں دم ہے، جولائی میں اپنا آئیڈیا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو رجسٹرڈ کروائیں اور اگر ہمارے ماہرین آپ کے منصوبے سے متاثر ہوئے تو آپ کے آئیڈیا کو 100 سے 70 فیصد تک سرمایہ کاری دیں گے، پاکستان سائنس فیئر 2019 کیلئے تیاری پکڑ لیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے پاکستان سائنس فیئر 2019 کا اعلان کردیا ہے اور تیاری پکڑنے کی ہدایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”آپ کے پاس ٹیکنالوجی کاروبار کا آئیڈیا ہے، آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے منصوبے میں دم ہے، جولائی میں اپنا آئیڈیا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو رجسٹرڈ کروائیں اور اگر ہمارے ماہرین آپ کے منصوبے سے متاثر ہوئے تو آپ کے آئیڈیا کو 100 سے 70 فیصد تک سرمایہ کاریں دیں گے ، پاکستان سائنس فیئر 2019 کیلئے تیاری پکڑ لیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری قمری کیلنڈر تیار کرنے کا بھی اعلان کر چکے ہیں جس پر کافی بحث بھی ہوئی تاہم اس کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جوکہ جلد ہی کیلنڈر جاری کرے گی۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کا 5سالہ کیلنڈر 15ویں روزے سے پہلے تیار ہو جائے گا، کیلنڈر کو ماننے یا نہ ماننے کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔