counter easy hit

وزیراعظم کی سعودی فرمانروا سے ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

Nawaz Sharif And King Salman

Nawaz Sharif And King Salman

ریاض (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے ریاض میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ بھی لیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ہر مشکل میں ساتھ دینے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے سیاسی تعلقات محدود نہیں۔ دونوں ملک مشترکہ مذہبی اور تاریخی اقدارمیں بندھے ہیں۔

شاہ سلمان کے دور میں دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔ انہوں نے دہشتگردی اور انتہا پسندی مشترکہ دشمن بھی قرار دیا۔ اس سے پہلے شاہ سلمان کی دعوت پر وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ نوازشریف اپنے دورے میں عمرہ ادا کریں گے۔