counter easy hit

ملکی معیشت لڑ کھڑا گئی۔۔۔!!! پاکستان کے ذرِ مبادلہ کے ذخائر میں لاکھوں ڈالر کی کمی ، حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے

کراچی (نیوز ڈیسک ) زرمبادلہ کے ذخائر میں 1کروڑ 55 لاکھ ڈالر کمی ہوگئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 55 لاکھ ڈالر کمی ہوئی اور ملک کے مجموعی ذخائر 15 ارب 50 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ سٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری

مہنگائی سے بچنے کیلئے حضرت علی ؓ کی شاندار ترکیب

ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران 4 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا تھا اور سرکاری ذخائر 8 ارب 39 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 ارب 10 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔واضح رہے کہ 12نومبر کو قومی خزانے میں 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا تھا، فاقی وزیر حماد اظہر نے کہا تھا کہ جولائی کے بعد سے زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور مرکزی بینک کے ذخائر میں 1 ارب ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔بتایا گیا تھا کہ گزشتہ برس بیرونی ادائیگیوں کے بحران کا شکار ہو جانے والا پاکستان بالآخر اب مستحکم زرمبادلہ ذخائر حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔گزشتہ چند روز کے دوران اسٹیٹ بنک کے ذخائر میں 443 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا جبکہ جلد آئی ایم ایف سے بھی قرض کی قسط کی صورت میں 5 کروڑ ڈالرز سے زائد موصول ہونے کا امکان ہے، پاکستان کے بڑھتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر کے حوالے سے وفاقی وزیر اور حکومت کی معاشی ٹیم کے اہم ترین رکن حماد اظہر نے بتایا تھا کہ رواں برس جولائی کے ماہ کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر مسلسل اضافے کا رجحان دیکھ رہے ہیں، تاہم آج زرمبادلہ کے ذخائر میں 1کروڑ 55 لاکھ ڈالر کمی ہوگئی ہے۔

Pakistan, reserves,of, money, decreased, country, economy, affected, badly

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website