counter easy hit

جرمنی :پاکستانیوں کو سفارت خانے سے دھمکی آمیز کالز موصول

Pakistan received threatening calls from the Pakistani Embassy in Germany

Pakistan received threatening calls from the Pakistani Embassy in Germany

برلن(یس نیوز)جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو پاکستانی سفارتخانے کے لوکل فون نمبر سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں۔

سفارتخانے میں کام کرنے والے پاکستانی سفارتکار نے یس نیوز کو بتایا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد نے شکایات درج کرائی ہیں جن میں نشاندہی کی گئی ہے کہ فون کرنے والے نے ہندی آمیز اردو لہجے میں انہیں فون پر دھمکی دی ہے۔

پاکستانی سفارتکار کا مزید کہنا ہے کہ اس حوالے سے وہ متعلقہ جرمن حکام سے رابطے میں ہیں۔ایک متاثرہ پاکستانی احمد کا مقامی میڈیا سے کہنا ہے کہ وہ پاکستانی سفارتخانہ برلن کے نمبر004930212440سے دھمکی آمیز کال وصول کرچکا ہے جس میں کال کرنے والے نے خود کو پاکستانی سفارتخانے کے عملے کے رکن کے طور پر متعارف کرایا۔

احمد جرمنی کے علاقے ہین اوور میں 1986ء سے مقیم ہیں، انہوں نے حال ہی میں پاسپورٹ کی تجدید کیلئے درخواست دی تھی جنہیں نامعلوم فون کرنےوالے نے اسے جرمنی سے ملک بدر کروانے کی دھمکی دیتے ہوئے اس سے دو سے تین ہزار یورو (تین لاکھ پاکستانی روپوں سے زائد رقم) ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

فون کرنے والے کا احمد سے مطالبہ ہے کہ اگر اس نے رقم ادا نہیں کی تو اس کے بارے میں تمام معلومات ملک بدری سے متعلق جرمن حکام کو دیدی جائیں گی اور اس کی وجہ سے اسے قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔دھمکی آمیز فون کرنے والے نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اسے بینک کے بجائے آئی ٹونز کارڈ کے کوڈ کے ذریعے ادائیگی کی جائے۔

ایک اور اس سے ملتے جلتے کال اسکینڈل میں ایک فون پر دھمکی دینے والا نامعلوم شخص 3مختلف افراد سے 1100یورو (ایک لاکھ 15ہزار پاکستانی روپے) مالیت کے آئی ٹون کارڈز کے کوڈز حاصل کرنے میں کامیاب رہا ۔تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس نوعیت کی کالز صرف پاکستانی تارکین وطن کو موصول ہوئی ہیں یا پاکستانی پناہ کے طالب افراد کو۔

پاکستانی سفارتخانہ برلن کی جانب سے اس حوالے سے ان کے فیس بک پیج پر ایک الرٹ نوٹس جاری کیا جا چکا ہے کہ’’بر لن میں واقع پاکستانی سفارتخانے کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ گمراہ کن فون سفارتخانہ کے فون سے پاکستانی کمیونٹی کےافراد کو کیے گئے ہیں، فون کرنے والاجرمنی میں ملک بدری اور دیگر قانونی مسائل کے ساتھ رہنے والوں کو دھمکی دیتا ہے یہاں تک کہ اس کے اکاؤنٹ میں اس کی مطلوبہ رقم نہ منتقل کردی جائے،ہم اس حوالے متعلقہ جرمن حکام سے رابطے میں ہیں۔پاکستانی کمیونٹی سے گزارش ہے کہ یہ کالز سفارتخانہ پاکستان ، برلن کی جانب سے نہیں کی گئی ہیں، براہ کرم اس حوالے سے محتاط رہیں اور ایسی کالز پر کوئی توجہ نہ دیں‘‘۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website