counter easy hit

ریلوے کی تاریخ میں نیا سنگ میل، ترقی یافتہ ملکوں کے ہم پلہ لانے کیلئے اہم قدم

Pakistan Railway to Start E-Ticketing from 1st of September

Pakistan Railway to Start E-Ticketing from 1st of September

اسلام آباد(نمائندہ یس نیوز) پاکستان ریلوے کا یکم ستمبر سے ای ٹکٹنگ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ، مسافروں کو گھر بیٹھے اپنی ٹکٹ بک کرانے کی سہولت میسر آئے گی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کار اور اسلام آباد سے کراچی کے درمیان گرین لائن ٹرین میں ای ٹکٹنگ سروس شروع کی جائے گی، کامیاب تجربے کے بعد اس کا دائرہ تمام ٹرینوں تک بڑھا دیا جائے گا ای ٹکٹنگ کے اجرا کے بعد ریلوے مسافر گھر بیٹھے اپنی ٹکٹ بک کرا سکیں گے اور مسافروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے ٹکٹ کوڈ بھیج دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ریلوے میں ای ٹکٹنگ سروس شروع ہونے سے بلیک ٹکٹنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی ، ای ٹکٹنگ کے حوالے متعلقہ عملے کی ٹریننگ جاری ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website