counter easy hit

پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے زیراہتمام بےنظیر بھٹو شہید کی سالگرہ تقریب

PPP

PPP

پیرس (پی پی پی فرانس) سابق وفاقی وزیر، پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کی صدر و ایم این اے شگفتہ جمانی نے گزشتہ روز دورئہ پیرس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے زیر اہتمام بےنظیر بھٹو شہید کی سالگرہ تقریب میں پیپلز پارٹی فرانس کے و یورپ کے کو آرڈی نیٹر کامران یوسف گھمن کو سندھی اجرک کا تحفہ دیا۔

انہوں نے کامران یوسف گھمن کو سندھی اجرک پہنائی اور کامیاب پروگرام کی مبارکباد دی۔ شگفتہ جمانی نے کہا کہ کامران یوسف گھمن فرانس میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ستون اور سرمایہ ہیں۔

ان کی پیپلز پارٹی کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہنا ان کی پیپلز پارٹی، قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید، بےنظیر بھٹو شہید، بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔