counter easy hit

پاکستانی عوام فلسطین کاز کی حمایت کرتے رہیں گے، فلسطین فائونڈیشن

Karachi

Karachi

کراچی (یس ڈیسک) فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین مظفر احمد ہاشمی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی ، محفوط یار خان ایڈووکیٹ، علامہ صادق رضا تقوی اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری صابر ابو مریم نے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردانہ کاروائیوں میں امریکی اور اسرائیلی ہاتھ کار فرما ہے ، ان کاکہنا تھا کہ امریکہ دنیا بھرمیں دہشت گردوں کی مدد کر رہاہے تا کہ دنیا کے تمام مسلمان ممالک کو غیر مستحکم کر دیا جائے تا کہ ان ممالک سے مظلوم فلسطینی ملت کے دفاع اور تحفظ کے لئے اٹھنے والی آوازوں کو بھی ختم کر دیا جائے۔

فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے رہنمائوں نے کہا کہ عالمی استکباری قوتیں پاکستان سمیت مشرق وسطیٰ کے عرب مسلم ممالک کو غیر مستحکم کرنے کا گھنائونا کھیل کھیل رہی ہیں تاکہ امریکہ کی ناجائز اولاد غاصب اسرائیل کا دفاع اور تحفظ یقینی بنایا جائے، رہنمائوں نے مختلف شہروں میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان کے عوام فلسطینی کاز کو بھول جائیں اور فلسطینیوں کی حمایت ترک کر دیں

انہوںنے کہا کہ ہم پوری دنیا پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ فلسطین کا دفاع پاکستان کا دفاع ہے اور پاکستان کا دفاع اسلام کا دفاع جبکہ اسلام کا دفاع یعنی پوری انسانیت کا دفاع ہے، ہم پاکستان کے شہری ہونے کی حیثیت سے فلسطین کاز کو فراموش نہیں ہونے دیں گے اور دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا کر دم لیں گے۔