انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا۔

ترجمان آئی سی سی کے مطابق اگر پاکستان ٹیم نے ایک سال میں دوبارہ سلو اوور ریٹ کیا تو کپتان سرفراز احمد کو معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی قانون کے آرٹیکل 2.5.1 کے مطابق مقررہ وقت میں کم اوور کروانے پر کھلاڑیوں کو فی اوور 10 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے ۔








