counter easy hit

18 کروڑ پاکستانی امن کے دشمنوں کو شکست دینے کا پختہ عزم کر چکے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (یس ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے یورپین پارلیمنٹ کے وفد کی ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں ملاقات ہوئی جس باہمی دلچسپی کے امور معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ، تعلیم، صحت، سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی، عسکری اور مذہبی قیادت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک صفحے پر ہے۔

پنجاب میں جدید تربیت یافتہ انسداد دہشت گردی فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رجوعہ میں قیمتی معدنی ذخائر کی تصدیق کے بعد پنجاب میں ونڈ کوریڈورز کی دریافت ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ یورپی وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔