counter easy hit

پاکستان مسلم لیگ (ن) کویت کا بلا مقابلا ثاقب حسنین گل کو سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا

PML N Kuwait Leader

PML N Kuwait Leader

کویت سٹی (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کویت کا ایک اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس کی صدارت تنظیم کے مرکزی صدر میاں محمدارشد نے کی،اس اجلاس میں تنظیم کے اعلٰی عہددران کے علاوہ PMLNلیبرونگ اوورسیز کویت کے صدر محمد زبیر شرفی ،اور PMLN یوتھ ونگ گلف کے چیف آرگنائزر محمد عرفان ناگرہ نے بھی شرکت کی ، اجلاس کی کار وائی تلاوت کلام پاک سے شروع ہوئی جس کی سعادت ملک طالب حسین صدیقی کے حصہ میں آئی، نظامت کے فرائض زبیر شرفی نے ادا کرتے ہوے اجلاس کے ایجنڈا کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا آج کا اجلاس دو نقاط پر مشتمل ، نمبرایک محمد عرفان ناگرہ جو کہ PMLNکویت کے سیکرٹری جنرل تھے ،اب ان کو پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ گلف کا چیف آرگنائزر بنا دیا گیا ہے۔

جو PMLNکویت کے لیے ایک بہت بڑی خوشی کی خبر ہے اب ان کی جگہ نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب آج کا اہم موضوع ہے۔نمبر دو 28مئی یوم تکبیر کی تقریب کے لئے مشاورت شامل ہے۔ملک طالب حسین نائب pmlnکویت نے ثاقب حسنین گل جو کہ نائب صدر ہیں ان کانام جنرل سیکرٹری کے لیے پیش کیا جس پر مرکزی صدر میاں محمد ارشد نے سب عہددران سے مشاورت کی خصوصاً ملک محمد حیات،حاجی منور حسین، محمدزبیرشرفی اور محمدعرفان ناگرہ سے صلاح مشورہ کرنے کے بعد بلا مقابلا ثاقب حسنین گل کو سیکرٹری جنرل مقرر کر دیاگیا۔

محمد زبیر شرفی صدرپاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ اوورسیزکویت نے کہا ثاقب حسنین گِل ایک محنتی محب الوطن اور پارٹی کے لیے کام کرنے والے انسان ہیں ملک خورشیداحمد اعوان مرحوم PMLNکویت کے سیکرٹری جنرل تھے انہوں نے بڑی محبت محنت سے PMLNکویت کرتے تھے،ان کی وفات کے بعد یہ ذمہداری محمد عرفان ناگرہ کو دی گئی انہوں نے یہ ذمہ داری کو ذمہداری سے نبھایا اتنی محنت کی کہ آج عرفان ناگرہ مسلم لیگ یو تھ ونگ گلف کے چیف آرگنائزر ہیں۔ ثاقب حسنین گِل آپ کو بھی پہلے سے زیادہ محنت سے کا م کرنا ہوگا ہم پُر امید ہیں کہ آپ PMLN کی بہتری کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروے کار لاتے ہوے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ گلف کا چیف آرگنائزرنے کہا مجھے آج بے خوشی ہے کہ میرے یوتھ میں جانے کے بعدمیاں ارشد صاحب نے ایک نہایت ہی قابل عہددار کو سیکرٹی جنرل نامزد کیا ہے ،میرا مکمل تعاون ثاقب حسنین گِل کے ساتھ ہوگا۔نئے نامزد سیکرٹری جنرل ثاقب حسنین گِل نے عہد کرتے ہوے کہا کہ میری تمام تر توانائیاں پاکستان کی فلاح و بہبود ،مسلم لیگ کو مضبوط کرنے کے کیے ہوں گی ۔میاں محمد ارشد نے کہا کہ میں ہم نے ایک درینہ ساتھ ثاقب حسنین گِل کو تنظیم کا اہم عہدہ دیا ہے میں پُر امید ہوں کہ ثاقب حسنین گِل ہمارے اس فیصلے کا خیال رکھتے ہوے پارٹی کے لیے نمائیاں کام کریں گے۔۔۔۔

PML N Kuwait Leader

PML N Kuwait Leader

PML N Kuwait Leader

PML N Kuwait Leader

PML N Kuwait Leader

PML N Kuwait Leader

PML N Kuwait Leader

PML N Kuwait Leader

PML N Kuwait Leader

PML N Kuwait Leader

PML N Kuwait Leader

PML N Kuwait Leader