counter easy hit

پاکستان نا تو حقانی نیٹ ورک کا دوست ہے اور نا ہی معاون، اعزاز چوہدری

واشنگٹن ڈی سی: امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گرد ریاست قرار دینے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور پاکستان افغانستان میں بر سرپیکار حقانی نیٹ ورک کا نا تو دوست ہے اور نہ ہی اس کا معاون۔

Pakistan neither friend nor supportive of the Haqqani network, Aizaz Choudhury

Pakistan neither friend nor supportive of the Haqqani network, Aizaz Choudhury

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کی معاون ریاست قرار دینے کی بات ان چند ذہنوں کی سوچ ہے جو چیزوں کو ان کی اصل حقیقت سے بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں ، دنیا کی کوئی قوم پاکستان کی طرح دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں کر سکتی کیونکہ ہم نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے ساتھ افغان جہاد کے زمانے سے پیدا ہونے والے مسائل کو ختم کیا ہے۔ پاکستان پر طالبان کے اہم اتحادی حقانی نیٹ ورک کی سرپرستی کے الزام پر اعزاز چوہدری نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک نا تو ہمارا دوست ہے اور نہ ہی ہمارا پراکسی۔ ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ وہ کسی کے خلاف بھی تشدد کا راستہ اپنائیں کیونکہ عام انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنا درست نہیں ہے۔حافظ سعید کی نظر بندی کے حوالے سے پاکستانی سفیر نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ دنیا کو پاکستان کی سرزمین سے کوئی بھی منفی پیغام جائے۔ ہمارا پیغام بہت واضح ہے کہ پاکستان باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر بھارت سے دوستانہ ماحول میں امن اور سلامتی کا رشتہ چاہتاہے۔ جب بھی دونوں ملک امن کی جانب بڑھتے ہیں تو دہشت گرد کوئی ایسی کارروائی کر دیتے ہیں جس سے بھارت مذاکراتی عمل روک دیتا ہے اور اس سے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website