counter easy hit

برسبین ٹیسٹ میں پاکستان کو جیت کیلئے 108 رنز اور آسٹریلیا کو 2 وکٹیں درکار

Pakistan need 108 runs and Australia 2 wickets in the first Test win over pakistan

Pakistan need 108 runs and Australia 2 wickets in the first Test win over pakistan

برسبین: برسبین ٹیسٹ کے چوتھے روز 490 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز بنا لئے ہیں، گرین کیپس کو جیت کے لئے مزید 108 رنز جب کہ کینگروز کو صرف دو وکٹیں درکار ہیں، اسد شفیق مہمان ٹیم کے بولرز کے سامنے ڈٹ گئے ہیں اور وہ سنچری بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برسبین کے وولین گابا اسٹیڈیم پر کھیلے جا رہے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز 490 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز بنا لئے ہیں۔ اسد شفیق 100 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور ان کا ساتھ یاسر شاہ دے رہے ہیں جنہوں نے 4 رنز بنا رکھے ہیں۔پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 70 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو اظہر علی 41 اور یونس خان صفر کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، دونوں بلے بازوں نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور جب 56.2 اوور میں پاکستان کا اسکور 131 رنز پر پہنچا تو خراب موسم کے باعث امپائرز نے میچ روک دیا اور وقت سے پہلے ہی چائے کا وقفہ لے لیا۔ جب میچ روکا گیا تو اظہر علی 61 اور یونس خان 40 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔بارش کے باعث دوسری بار میچ روکا گیا تو یونس خان 49 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے جب کہ کپتان مصباح الحق اپنا کھاتا نہیں کھول پائے تھے۔ اس سے پہلے خراب موسم اور چائے کے وقفے کے بعد میچ شروع ہوا تو اظہر علی اپنے اسکور میں صرف 4 رنز کے اضافے کے بعد مچل اسٹارک کی لیگ سائیڈ پر جاتی شارٹ پچ ڈلیوری کو چھیڑنے کی کوشش میں وکٹ کیپر میتھیو ویڈ کو کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے 71 رنز کی اننگز کھیلی اور یونس خان کے ساتھ مل کر 91 رنز کی شراکت قائم کی۔پہلی اننگز میں آسٹریلین بولرز کو پر اعتماد انداز میں کھیلنے والے سرفراز دوسری اننگز میں صرف 24 رنز ہی بنا سکے اور مچل اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ یونس خان 65 رنز بنا کر ناتھن لیون کو ریورس سوئیپ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ کرا بیٹھے جب کہ مصباح الحق 5 رنز بنا کر جیکسن برڈ کا شکار بنے۔محمد عامر نے پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 48 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ وہاب ریاض نے بھی اسد شفیق کے ساتھ مل کر 66 رنز کی شراکت قائم کی۔ مقررہ وقت پر میچ ہوا تو آسٹریلوی قائد اسٹیوناسمتھ نے فیلڈ امپائرز نے مزید آدھا گھنٹہ میچ کو جاری رکھنے کی درخواست کی اور جب چوتھے روز کھیل کے اختتام پر اسد شفیق100 اور یاسر شاہ 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website