counter easy hit

پاکستان نیوی ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے، ایڈمرل ذکا اللہ

Admiral Zaka Ullah

Admiral Zaka Ullah

ابوظہبی (یس ڈیسک) پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کہاہے کہ خطے میں امن کیلئے پاک بحریہ اہم کردار ادا کررہی ہے اور نیوی ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے۔

ابوظہبی میں جاری دفاعی نمائش میں پی این ایس مددگار پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاک نیوی اور عرب امارات نیوی کےدرمیان لازوال دوستی کارشتہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے، خطے میں قیام امن کیلئے پاک نیوی کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔