counter easy hit

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے حق میں جوڈیشنل کمیشن کا فیصلہ حق کی فتح ہے، احسان اللہ فاروقی

Ihsan Farooqi

Ihsan Farooqi

آسٹریا (محمد اکرم باجوہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حق میں جوڈیشنل کمیشن کا فیصلہ حق کی فتح ہے اور عمران خان سمیت اُن کی پوری ٹیم کے منہ پر تمانچہ ہے، ناچ گانا کر کے ملک وقوم کا ٹائم ضائع کرنے والے قوم سے مافی مانگے۔

جوڈیشنل کمیشن کی رپورٹ کے مطابق یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ 2013کا الیکشن صاف اور شفاف تھا اس لیے5 2013کے الیکشن میں پاکستان کی غیور عوام نے چور لیٹروں کے خلاف ووٹ دے کر یہ بات ثابت کردی تھی پاکستان مسلم لیگ (ن) پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہیں جو ملک کو دہشت گردی ، لوڈ شیڈنگ اور دیگر بحرانوں سے نکال کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہیں۔

یہ بات آج ثابت ہو رہی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قائد وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کر دہشت گردی کے خلاف ضرب عضب میں لڑ رہی ہے اور ملک سے مکمل طور پر دہشت گردوں اور دہشت گردی کا خاتمہ کر رہی ہیں۔