counter easy hit

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طرف سے افطار ڈنر کل بروز اتوار پیری فیت حاجی مذمل کے میرج ہال میں ہو گی

France

France

پیرس (زاہد مصطفی اعوان ) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طر ف سے افطار ڈنر کل بروز اتوار پیری فیت حاجی مذمل کے میرج ہال میں ہو گی ۔پاکستانی کیمونٹی کو دعوت دے دی گئی۔

پیرس میں سفیر پاکستان سمیت سفارت خانہ پیرس کا عملے کو دعوت نامے دے دئے گئے ،تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طر ف سے ایک پر وقار افطار ڈنر کل بروز اتوار پیری فیت میں حاجی مذمل کے میرج ھال میں دیا جائے گا۔

پاکستانی کیمونٹی سمیت تمام سیاسی ۔سماجی اور مذہبی تنظیمات کو بھی باقاعدہ دعوت نامے جاری کر دئیے گئے ہیں ،جبکہ سفارت خانہ پیرس کے عملہ اور سفیر پاکستان کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا ۔جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ۔آرگنائزر شمروز الہی گھمن ۔تاج دین سکھیرا اور پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے دوسرے عہدیداران مہمانوں کا استقبال کریں گے۔