counter easy hit

پاکستان مسلم لیگ ق کو فرانس میں شدید دھچکا۔ چوہدری شاہین اختر پارٹی قیادت کے عہدے سے مستعفی

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ق کو فرانس میں شدید دھچکا۔ پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے کوآرڈی نیٹر چوہدری شاہین اختر پارٹی قیادت کی غلط پالیسوں کی وجہ سے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے کوآرڈی نیٹرجو کہ پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے بارہ سال صدر رہے ہیں نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق کی جماعت نے میری پارٹی کے ساتھ بارہ سالہ رفاقت اور خدمات کو نظر انداز کر دیا ہے ۔اور گجرات سے ہارے ہوئے ایم پی اے فرانس کے پارٹی معاملات میں بے جا مداخلت کر رہے ہیں ۔جنھوں نے پاکستان مسلم لیگ ق کے کسی عہدیدار سے پوچھے بغیر ناجائز اختیارات استعمال کئے ۔جن پارٹیوں میں یونین کونسل لیول کے افراد کے پاس پارٹی چلانے اختیارات آجائیں ان جماعتوں کا اللہ ہی حافظ ہے۔

اس موقع پر راجہ عابد حسین ایڈووکیٹ ۔مرزا نصیر احمد ۔چوہدری غضنفر وڑائچ ۔سید خرم حسین شاہ ۔چوہدری سکندر گوندل بھی موجود تھے ۔اور پارٹی کے قوائد و ضوابط کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔اور کہا کہ ہم نے بارہ سال پاکستان مسلم لیگ ق کو دیا ہے اس سے لیا کچھ نہیں جماعتوں میں ایسا نہیں ہوتا ۔آج جس شخص کو نامزد کر رہے ہیں کل کو اس کے ساتھ بھی ایسا کریں گے ۔وقت بدلتا ہے لیکن پارٹیاں دستور کے ساتھ چلتی ہیں۔

Choudhary Shaheen

Choudhary Shaheen